امریکی کمپنی بوئنگ کی 35 سال بعد ایران سے کاروباری ڈیل

Boeing Company

Boeing Company

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے 35 سال بعد ایران کے ساتھ ایک کاروباری ڈیل کی ہے۔ ڈیل کی مالیت ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر بتائی گئی ہے یاد رہے کہ امریکی حکومت نے حال ہی میں بوئنگ کو محدود تعداد میں طیاروں کے پرزہ جات اور دیگر چیزیں ایران کو فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔

تاہم کمپنی اب بھی ایران کو طیارے فروخت نہیں کر سکتی۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارتی معاملات پر 1979 سے پابندیاں عائد ہیں تاہم گزشتہ برس ایران کے ساتھ ابتدائی جوہری معاہدے کے بعد امریکہ نے بوئنگ کو اجازت دی تھی کہ وہ ایران کو طیاروں کے پرزے وغیرہ فروخت کر سکتی ہے اور وزارت خزانہ نے کمپنی کو لائسنس جاری کیا تھا۔کمپنی کے مطابق اس نے ڈیل کے تحت ایران کو نیوی گیشن سے متعلق بعض چارٹ اور نقشہ جات فروخت کئے ہیں۔امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں میں جزوی کمی سے ایران کو ریلیف ملا ہے۔