بھارتی الیکشن کمیشن کا مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کرانے کا اعلان

Election

Election

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی نام دنہار ریاستی انتخابات کرائے جائیں گے جن کا آغاز پچیس نومبر سے ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے بعد دونوں مقامات پر انتخابی عمل پانچ مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق پہلا مرحلہ پچیس نومبر، دوسرا دو دسمبر، تیسرا نو دسمبر، چوتھا چودہ دسمبر جبکہ پانچواں بیس دسمبر کو ہو گا۔ ڈھونگ انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تئیس دسمبر کو ہو گی۔ دارالحکومت نئی دلی کی تین نشستوں کیلئے ضمنی انتخابات پچیس نومبر کو ہوں گے۔