کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیرمیں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر گرم چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
راولپنڈی، گوجرانوالہ، پاراچنار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی،، سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں پانچ ملی میٹرریکارڈ کی گئی،گزشتہ روزملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر،، مٹھی،،تربت، اور شہید بے نظیرآباد، میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔