گلگت کو فیڈریشن سے باہر رکھ کر دھوکا دیا گیا، فرحت اللہ بابر

Farhatullah Babar

Farhatullah Babar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو نہ صرف محرومیوں میں رکھا گیا بلکہ فیڈریشن سے باہر رکھ کر دھوکا بھی دیا گیا۔

ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے رپورٹ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان کے خارجی ،معاشی اور دفاعی تینوں راستے گلگت بلتستان سے نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو جتنے بھی اختیارات ملے وہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں ملے۔ گلگت بلتستان وہ علاقہ ہے جس نے خود آزازدی حاصل کی اور بعد ازاں پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف محمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل تاریخی ہیں جن پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے مذید صوبے بنا دئیے جائیں تومسائل حل ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر ہیومن رائٹس کمشن پاکستان کے اراکین حسین نقوی، نسرین اطہر، رونلڈڈی سوزا نے بھی خطاب کیا۔