اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان چین کی مثال دیتے نہیں تھکتے، قوم کو یہ بھی بتائیں کہ چین دھرنوں سے نہیں بنا۔ ان کا کہنا ہے۔
کہ عمران خان کو پاک چین اقتصادی راہداری کی مخالف قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ عمران خان کے خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چین کی کامیابی کی پشت پر سیاسی استحکام ہے۔
عمران خان ملک میں انتشار پھیلا کر ملک دشمنوں کا ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پہلے نیا خیبر پختونخوا بنا کر دکھائیں پھر نئے پاکستان کی بات کریں۔