لاہور (جیوڈیسک) سیلاب متاثرین نے حکومت کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی نے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے میرے مال و مویشی اور گھر کا سارا سامان سیلاب کی نذر ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب زدگان کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا مگر مجھے ملنے والی رقم مقامی تحصیل دار اور پٹواری ہضم کرچکے ہیں۔ میری اپیل ہے کہ میری رقم واپس دلوائی جائے۔