پولیو کی بیماری پاکستانیوں کیلئے چیلنج ہے، حیدر عباس رضوی

 Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ پولیوکی بیماری پاکستانیوں کے لیے ایک چیلنج ہے جسے وہ کسی قیمت پرادھور انہیں چھوڑ سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے شعبہ پرسن ود ڈیس ایبل کے تحت پولیو کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگا ہی پروگرام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسی موذی بیماری ایک کھلی جنگ ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پر ہارنا برداشت نہیں کرسکتے، یہ جنگ ہمیں بحیثیت قوم ہرحال میں جیتنی ہے

ورنہ ہماری نسلیں معذور پیدا ہوں گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ایک معذور پاکستان برداشت کر پائیں گے؟ اگر نہیں تو آج اور ابھی پولیو کے خلاف ہمیں اس عالمی جنگ کا حصہ بننا ہوگا۔ پولیو آگاہی پروگرام سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے بھی خطاب کیا۔