کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے خورشید شاہ کے مہاجروں سے متعلق بیان پر آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عبد الحسیب کا کہنا تھا۔
کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی۔
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے بھی ہڑتال سے متعلق رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ دکھی دل کے ساتھ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کرہے ہیں ہڑتال میں انکاساتھ دیں۔