چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں بامعنی مشاورت نہ ہوسکی

Election Commissioner

Election Commissioner

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیش لیڈر خورشید شاہ کے درمیان چیف الیکشن کمشنرکے تقررکے لئے بامعنی مذاکرات کاکوئی دورنہیں ہوا۔

وزیراعظم کو پیرکو سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے واضح احکام پر عملدرآمد نہ کرنے پرکسی سخت حکم کاسامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ ماضی میں سپریم کورٹ کے این آراو فیصلے پر عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے احکام پر عملدرآمد نہ کرنے۔

پرایک وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی توہین عدالت کیس میں عہدے سے فارغ بھی ہوچکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ قبل واضح حکم دیا تھاکہ حکومت چیف الیکشن کمشنرکا تقرر 28 اکتوبر تک کرلے۔