استنبول: امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصل

Istanbul

Istanbul

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں امریکا، کینیڈا، بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصل ہوئے ہیں جن میں پیلے رنگ کا پاؤڈر موجود تھا۔ ترک حکام کے مطابق گزشتہ روز مشکوک پیکج موصول ہونے کے بعد ان قونصل خانوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔

ترک محکمہ صحت کے مطابق لفافوں میں موجود مشکوک پائوڈر کو کھولنے والے کینیڈین قونصل خانے کے دس افراد کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی استنبول میں اپنے قونصل خانے کو مشکوک لفافہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم قونصلیٹ کو خالی نہیں کرایا گیا۔ ترک حکام کے مطابق قونصل خانوں کو ملنے والے پاوڈر کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور اس کی رپورٹ پیر تک آنے کی توقع ہے۔