کراچی: پکنک پر جانے والے افراد کی بس اور دوگاڑیاں لوٹ لی گئیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سپرہائی سے جنجال گوٹھ جانے والی سڑک پر مسلح افراد نے پکنک پر جانے والے افراد کی بس اور دوگاڑیاں لوٹ لیں۔مسافروں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر اشیاء چھین لی گئیں۔

کراچی میں سپرہائی سے جنجال گوٹھ جانے والی سڑک پر مسلح افراد نے پکنک پر جانے والے افراد کی بس اور دوگاڑیاں لوٹ لیں۔ پکنک منانے کے لئے جانے والے افراد کراچی کے علاقے کھارادر سے فارم ہاوس جارہے تھے۔متاثرہ افراد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔

کہ مسافر بس میں 35 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔ 6 سے زائد مسلح افراد نے دوگاڑیوں میں سوار خواتین سے بھی لوٹ مار کی ہے۔ مسلح افراد نے مسافروں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز،آئی پیڈ، کیمرے اور دیگر قیمتی اشیاء بھی لوٹ لی ہے۔