برطانیہ: موسم سرما کی آمد، گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

Britain

Britain

لندن (جیوڈیسک) گھڑیاں 26 اکتوبر کی رات کو ایک گھنٹہ پیچھے کی گئیں۔ لندن کی پہچان بگ بین اور برطانوی پارلیمنٹ کے ارد گرد ہزاروں کلاک کی سوئیاں ایک گھنٹے پیچھے کی گئیں۔ درجنوں لوگوں نے اس کام میں کئی گھنٹے صرف کئے۔

برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپ کے کئی ممالک میں بھی سردیوں کے آغاز پر گھڑیاں پیچھے کر دی گئیں۔ ہر برس موسم گرما کی آمد پر گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہیں۔ تاکہ دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔