آپریشن ضرب عضب پیپلز پارٹی کے سیاسی دباؤ پر شروع ہوا ، بلاول

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے ، جمہوریت اور مفاہمت پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب ، پیپلز پارٹی کے سیاسی دباؤ پر شروع کیا گیا۔

اور یہ آپریشن ایک بہترین پالیسی ہے۔ بلاول بھٹونے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹرز کی باقیات ملک میں اقتدار حاصل کرنے کی خواہش میں جمہوریت کو ڈی ریل کر رہی ہیں۔