امریکی جنگ کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام ہے، مشاہد حسین سید

Mushahid Hussain Syed

Mushahid Hussain Syed

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی جنگ کی وجہ سے خطہ عدم استحکام کاشکار ہے۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کےخلاف عالمی سطح پر بات کرنا ہو گی۔ جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ عوامی مسائل حل ہونابھی ضروری ہیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کااہتمام کیا۔ مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے بھی دعوت میں شرکت کی۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا۔

کہ وہ کل خارجہ کمیٹی میں لائن آف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ سے بات کریں گے۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کااس موقع پرکہنا تھا کہ انقلاب نعروں سے نہیں،اللہ کے دین سے آتا ہے،دشمن لائن آف کنٹرول پر حملے کرنے کے ساتھ ہمیں غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے جبکہ ہمارا شیرازا بکھرا پڑا ہے، قومی سلامتی اور آئین کی بالادستی ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔