ہارون آباد کی خبریں 26/10/2014

پورے عالم اسلام کے ساتھ ہارون آباد میں بھی خلیفہ دو م حضرت عمرفاروق کا یوم شہادت بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)پورے عالم اسلام کے ساتھ ہارون آباد میں بھی خلیفہ دو م حضرت عمرفاروق کا یوم شہادت بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔حضرت عمر فاروق کی دور خلافت آنے والی تما م حکومتوںکے لئے ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہے جس پر عمل پیرا ہوکے عوام کو بہتر طور پر ریلیف دیا جاسکتا ہے ۔جامع مسجد مدینہ میں ایک بہت بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقہ تمام مذہبی سکالرزو دانشوروں نے خطاب کیا اور حضرت عمر فاروق کی شہادت کے تمام پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پورے عالم اسلام کے ساتھ ساتھ ہارون آباد میں بھی حضرت عمر فاروق کی یوم شہادت پرجامع مسجد مدینہ میں قاری عبید الرحمان ،مولانا افضل محمود،حافظ محمد یونس وٹو،حافظ محمود اختر ،قاری محمد لطیف سعیدی ،غلام حسین ،عبدالرشید وٹوودیگر نے خطاب کئے انہوں نے کہا کہ آپکا نام حضرت عمرلقب فاروق کنیت ابو حفص۔حضرت عمر کا نام فارق نبی کریم ۖ نے خود رکھا تھا۔آپ کا حلیہ مبارک آپکا رنگ سفید مائل بہ سرخی اور آپ دراز قد تھے اور آپکا خاندان زمانہ جاہلیت میں بھی ممتاز تھا اور آپ نے بہت دور دور جاکے تجارت بھی کی اسی لئے عہد نبویۖ میں آپ کو سفارت کے فرائض انجام دیا کرتے تھے آپ شاہسواری اور پہلوانی میں مشغول رہتے تھے اور آپ نے بچپن میں اونٹوں کو بھی چروایا۔بعثت رسول ۖ کے وقت قریش میں صرف سترہ آدمی ایسے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے ان میں حضرت عمر کا نام بھی ہے۔آپ کے لئے بنی کریم ۖ نے دعا بھی کی تھی کہ آپ دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں چنانچہ 27سال کی عمر میں آپ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ۔آپ کے اسلام قبول کر لینے کے بعد آذان بلند آواز دینا شروع ہوگئی 22جمادی الاخرہ13ہجری کو آپ خلافت کے منصب پر فائز ہوگئے آپ نے اپنے دور خلافت میں یہ مثال قائم کرکے دکھادی سب بڑے چھوٹے ایک ہی گھاٹ سے پانی پئیں گے اور قانوں بھی سب امیر غریب کے لئے ایک ہوگا اور ایسا کرکے دکھا دیا اسکی مثال جبلہ بن الاہیم غسانی شام کا مشہور بادشاہ تھا اور وہ مسلمان ہوگیا ایک مرتبہ وہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا کہ اسکی چادر پر ایک شخص کا پائوں آگیا تو جبلہ نے اسکے منہ پر تھپڑ دے مارا بس آگے سے اس شخص نے تھپڑ سے ہی جواب دیا جبلہ غصہ سے بیتاب ہوگیا اور حضرت عمر کے پاس شکائت لے کر چلا گیا اور سار ماجرا کہ سنایاجواب میں حضرت عمر نے کہا کہ جو تم نے کیا بس اسکی سزاپالی جبلہ کو آپ کی بات سن کرسخت حیرت ہوئی اور جبلہ نے بے ساختگی میں کہاکہ ہم جیسے مرتبے کے لوگوں کے منہ پر تھپڑ مارنے جیسی گستاخی کرے اسکی سزاقتل ہے آپ نے مسکرا کر فرمایا کہ ایسے زمانہ جاہلیت میں ایساہی تھالیکن مذہب اسلام نے پسر و بلند کو ایک کردیااور کہا کہ حکومت میں شاہ وگدا،شریف و رذیل،عزیز و بے گانہ سب کا ایک ہی رتبہ ہے ۔حضرت عمر فاروق کے مقبوضہ ممالک کا کل رقبہ 2251030 مربع میل یعنی مکہ معظمہ سے شمال کی جانب 1036مشرق کی جانب 1087 جنوب کی جانب 483 میل تھا مغرب کی جانب جدہ تک حد حکومت تھی ۔شام، مصرعراق، جزیرہ، خذستان، عجم،آرمینیہ،آذر بائیجان، فارس،کرمان، خراسان، مکران بلوچستان کی بھی کچھ حصہ ہے ۔حضرت عمر فاروق نے کے خط کے بعددریا آجت مسلسل چل رہا ہے جبکہ اس سے پہلے ہر سال ایک جواں سال کنواری لڑکی کو اس میں پھینکا جاتا تھا ۔حضرت عمر فاروق کی دور خلافت کل 10سال6ماہ18دن بنتی ہے ۔آپ نے پہلی بار تاریخ سال و ہجری قائم کیا،بیت المال ،ماہ رمضان میں تراویح کی جماعت،حلات جاننے کے لئے رات کو گشت، شراب، متعہ وغیرہ کے لوگوں کو سزائیں اور نماز جنازہ میں چار تکبیروں کا انعقاد وغیرہ۔26ذوالحجہ23ھجری بمطابق644ء کو آپ فجر کی نماز کی امامت کر رہے تھے کہ پارسی غلام ابو لئو لو نے خنجر کے چھ وارکئے آپ نے عبد الرحمن بن عوف کا ہاتھ پکڑ کر امامت کے لئے اپنی جگہ پر کھڑا کردیا جبکی فیروزہ نے اور صحابہ کوبھی زخمی کیا اور بعد میں خود کشی کرلی ۔حضرت عمرفارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے مرتبہ کو جا پہنچے اور آپ نبی کریم ۖ کے پہلومیں مدفن ہوگئے .
……………………………….
…………………………………….
اہلسنت والجماعت ہارون آباد کے کارکنوں نے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)اہلسنت والجماعت ہارون آباد کے کارکنوں نے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ابوذر گجر کی قیادت میں ایک جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلوس کا آغاز مدرسہ اشرف المدارس سے کیا گیا اور جلوس مقرہ راستوں فوجی چوک ،عید گاہ ،بنگلہ روڈ ،قائد اعظم روڈ ،مین بازار روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا صدیق اکبر چوک (فوارہ چوک )پہنچاجہاں شرکاء جلوس سے مقررین مولانا عبد اللہ ،مولاناابو محمد عبد اللہ آف وہاڑی نے خطاب کیا ۔جلوس کے شرکاء نے اہلسنت والجماعت کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور جلوس کے شرکاء راستے بھر حضرت عمر فاروق کی دینی ملی اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے رہے جلوس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت پر قومی تعطیل کا اعلان کر کے ہر سال یوم شہادت فاروق اعظم کو سرکاری سطح پر مناکر خلیفہ راشد کو شایان شان انداز سے یاد کر کے ان کے کارناموں سے نئی نسل کو روشناس کرایا جائے شرکاء جلوس نے مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔دریں اثناء مولانا ارونگزیب فاروقی کو اہلسنت و الجماعت کا مرکزی صدر منتخب ہونے اور مولانا محمد احمد لدھیانوی کو سرپرست بننے پر مبارکباد پیش کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کی قیادت میں اہلست و الجماعت اپنے مثبت مشن پر گامزن رہے گی ۔
………………………………
……………………………………..
مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد شریف ظفر نے کہا ہے

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد شریف ظفر نے کہا ہے کہ واپڈا ہارون آباد کے طرز عمل نے تاجروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے مر کزی انجمن تاجران سے ہنگامی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی واپڈا انتظامیہ ہارون آباد کے شہری اور نواحی علاقوں سے امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ جب موسم میں واضع تبدیلی رونما ہو چکی ہے ائیر کنڈیشنر اور پنکھوں کا استعمال بند ہو چکا ہے اور بجلی کی کھپت انتہائی کم ہوچکی ہے لیکن واپڈا نے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے بلکہ آئے روز شٹ ڈائون اور ضروری مرمت کے نا م پر ساراسارا دن بجلی بند کر دی جاتی ہے پٹرول اور ڈیزل میں واضع کمی کے باوجود نرخوں میں ہر ماہ اضافہ بھی ظالمانہ ہے علاوہ ازیں محکمہ کے کرپٹ اہلکار اپنی کرپشن اور بجلی چوری جیسے گھنائونے کاموں پر پردہ ڈالنے کے لیے صارفین کو ہر ماہ اووبلنگ کی اذیت دیتے ہیں اور درستگی کرتے وقت بھی صارفین کا شدید ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس موقع پر انجمن تاجران کت محمد رہنماء محمد افضل ،حاجی محمد شفیع ،چوہدری محمد حنیف ،غلام محمد ،ملک اکرم شہاب ،حاجی نذیر مغل ،حاجی فاروق مغل اور حاجی محمد رفیق صراف بھی موجود تھے ۔
……………………………..
…………………………………..
ہارون آباد ضلع بنائو تحریک کے صدر حافظ نصیب احمد اور جنرل سیکرٹری محمد عقیل چوہدری نے کہا ہے

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)ہارون آباد ضلع بنائو تحریک کے صدر حافظ نصیب احمد اور جنرل سیکرٹری محمد عقیل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی نے کسانوں کو زندہ درگور کر دیا ہے ملک کی نقدآور فصل کپاس کے نرخوں کا بحران حکومتی اداروں کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے حکومتی دعوئو ں کے برعکس ٹریڈنگ کارپوریشن نے تاحال ایک گانٹھ تک نہیں خریدی ٹی سی پی کی جانب سے روئی کی خریداری نہ کرنے سے روئی اورپُھٹی کے نرخوں میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 85فیصد کسان اونے پونے پُھٹی فروخت کر رہے ہیں اور 15فیصد بڑے کاشتکار جاگیردار جو کہ فصل کی پیداوار کو ہولڈنگ کی گنجائش رکھتے ہیں وہی فائدہ میں رہیں گے جبکہ ٹی سی پی کا خریداری کا عمل بھی اس وقت شروع ہو گا جب 90فیصد پھٹی کسانوں کے ہاتھ سے نکل جائے گی جس کا فائدہ صرف جینرز اور آپٹما کو ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے کسان کش پایسیاں تبدیل نہ کیں تو ہم جی ٹی روڈ بلاک کر کے دھرنا دیں گے اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے ۔
…………………………..
…………………………………
جنرل سیکرٹری اوکٹرائے ایمپلائز ایسوسی ایشن محمداکرم ملک نے کہا ہے

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)جنرل سیکرٹری اوکٹرائے ایمپلائز ایسوسی ایشن محمداکرم ملک نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی جماعتوں کے دھرنوں کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین کو سکیل اب گریڈیشن سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی کی فضا پیدا ہوئی ہے اس کے علاوہ ملازمین کی مجوزہ تعلیمی استعداد سے زائد تعلیم حاصل کرنے پر حکومت کی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ہے جب کہ طالب علموں میں لیپ ٹاپ وظائف تقسیم کیے جا رہے اس لیے حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کے سکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے اور مجوزہ تعلیم سے زائد تعلیم حاصل کرنے پر سرکاری ملازمین کو اضافی ترقیاں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے احکامات صادر فرمائیں جائیں تاکہ ملازمین میں خوشحالی ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سے پر امید ہیں کہ وہ عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ۔
………………………
………………………..
محرام الحرام کے لیے ڈنگ ٹپائو پالیسی کے تحت سڑکوں کی مرمت کا غیر معیاری کام کیا جارہا ہے

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)محرام الحرام کے لیے ڈنگ ٹپائو پالیسی کے تحت سڑکوں کی مرمت کا غیر معیاری کام کیا جارہا ہے غیر معیاری میٹریل اور کاغذی کاروائی کی خاطر محکمہ ہائی وے کے زیر اہتمام محرم کے جلوس کی سڑکوں کی مرمت صرف اور صرف دکھاوا بن کر رہ گئی ہے رسمی اور دکھاوے کی کاروائی کے تحت مرمت کی گئی سڑک پر صرف ایک ٹھوکر سے سب کچھ ٹوٹ پھوٹ کر بکھر جاتا ہے ۔میں تو ونگار نکال رہا ہوں مجھے اس کی پے منٹ نہیں ہو گی محکمہ ہائی وے کے سب انجینئر نے موقف میں مرمت کا سارا بھاندا پھوڑ دیا ۔ہارون آباد میں ماتمی جلوس کے روٹ میں ٹوٹی سڑکوں کی مرمت خصوصی طور پر کی جارہی ہے اور مرمت کا کام واضع طور پر غیر معیاری اور ڈنگ ٹپائو پالیسی کا ثبوت ہے مرمت ایسے کی جارہی ہے کہ محض غیر معیاری میٹریل سٹرک کی ٹوٹ پھوٹ پر بے دلی سے تھوپ دیا جاتا ہے اگر اس جگہ معمولی سی بھی پائوں کی ٹھوکر کگائی جائے تو سب کچھ ٹوٹ پھوٹ کر ادھر ادھر بکھر جاتا ہے غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے سلسلہ میں میڈیا نے سب انجینئر محکمہ ہائی وے محمد عظیم کو بتایا تو انہوں نے صاف صاف بتا دیا کہ میں تو ونگار نکال رہا ہوں مجھے کون سی اس کام کی پے منٹ ہو گی سڑکوں کی مرمت کے ایسے ڈنگ ٹپائوکام پر شہریوں نے سخت مذمت کی ہے اور کام کو معیاری بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Raily

Raily