اے میرے ربّ مجھے ایسے اراکین عطا فرما جو میری سوچ اور عمل کو اپنا سکیں اور اپنی ذات پے اعتماد کر کے اگر رہنماہیں تو با اصول سنجیدہ سوچ رکھنے والے اور پارٹی کے ساتھ جینے مرنے والے ہوں ٬ چھوٹے چھوٹے فائدے حاصل کرنے کے لئے کبھی یہاں تو کبھی وہاں دکھائی دے کر پارٹی کی تذلیل اور تضحیک کا باعث نہ بنیں انہیں احساس ہو کہ سیاست میں مضبوطی سوچ کی اور عمل کی بے انتہا ضروری ہے اگر منزلِ مقصود حاصل کرنی ہے٬
اے میرے ربّ مجھےاتنے چاہنے والے دیے ہیں لیکن مجھے وہ کارکنان دے جو عہدوں کی دوڑ سے نکل کر رضاکار بن کے اس ملک کے لئے میری سوچ کو تعبیر دیں٬ جو سادہ ہوں اور پاکستان کو خوبصورت بنانے کا ارادہ رکھتے ہوں٬ یا اللہ !! نظریاتی اراکین دے جو میری کوشش کو محنت کو اپنے لیے کھیل تماشہ تشہیر بنا کر استعمال نہ کریں٬ بلکہ ایسے نظریاتی لوگ دے جو پارٹی کے سیاسی دشمن کو اپنا سیاسی دشمن سمجھیں میرے دوست کو اپنا دوست٬ بہانے تراش کر میرے سیاسی مخالفین کے ساتھ ملنے والے لوگوں سے میری جماعت کو کمزور نہ کر ٬ بلکہ انہیں ہدایت بھی دے اور غیور عمل کی توفیق بھی کہ میں پاکستان کو مافیا سے چھڑانا چاہتا ہوں
ایسے اراکین میری ہر کوشش کو کمزور کر کے پارٹی کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ٬ وہ پارٹی ہو یا ادارہ اپنی افادیت کھو دیتا ہے٬ اور پھیلاؤ سے سکیڑ کی طرف گامزن دکھائی دیتا ہے ـ جس کے ممبران میں انا اور مقصد سے دوری سما جائے اور ذاتی فائدہ ان کی نگاہ مین اولین حیثیت اختیار کر جائے٬
کمزور قائدین کمزور سیاسی سوچ کی بنا پر اپنے اداروں کو درست نہیں کر سکتے اور یہی کمزوری نحیف ہوتے ہوتے قصہ پارینہ بنا دیتی ہے٬ جب رہنما سطحی سوچ رکھتا ہو گا وہ کیا سوچ دے گا کہ پچھلے کوئی مضبوط کردار دکھا سکیں٬
Allah
اے اللہ میرے اراکین کو سچ بولنا سکھا ٬ ان کو نیا پاکستان بنانے کے لئے خود پے محنت کر کے سچے دل سے با عمل انسان بنا تا کہ یہ نمائشی کامیابی کی بجائے حقیقی کامیابی سے ملک کو پارٹی کو اور مجھے ہمکنار کریں یہ پارٹی کے نام پر خود کو پہچان دینے والے کاش میری دن رات کی محنت کو عمل کو پرکھیں اور اپنی ذات کو ادنیٰ بنا کر اس ملک و عوام کی حقیقی ترجمانی کریں
نام نہاد اداروں کی چکا چوند آج ہے کل غائب ایسی مصنوعی کامیابی نے کچھ کچے ذہنوں کو گھیر لیا ہے اصل ہدف صرف اور صرف اس وقت کی مقبول ترین اور پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانا ہے ٬ یا اللہ !! ان سب کو باشعور کر اور یہ احساس دِلا کہ ادارہ اور سوچ ایک وقت میں صرف ایک ہی کامیاب ہوتی ہے اگر آپ سنجیدگی سے کامیابی حاصل کرناچاہتے ہیں تو ٬ ورنہ نمائشی پیکج بہت دیے جاتے ہیں پارٹی کمزور کر کے ٹوٹ پھوٹ ڈالنے کے لیے ٬ لیکن وہاں صرف نمائش ہے کامیابی نہیں؟ جس کی پی ٹی آئی کو ضرورت ہے٬ یااللہ!! مجھے سچے مخلص غیور نہ بِکنے والے نہ تقسیم ہونے والے لوگ عطا فرما٬ اور ان کے شعور کو عمل کو پاکستان کے لیے سنجیدہ کر کے بنا دے نیا پاکستان آمین