لاہور(خصوصی رپورٹ) کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہا کہ پاکستان کے بچاؤ کے لیے بے رحم احتساب ضروری ہے، حکمران جب تک بے رحم احتساب کا عمل شروع نہیں کرتے کرپشن رشوت خوری لاقانونیت جیسی وباء کبھی ختم نہیں ہوگی اور اقتدار کے پجاری عوام کو ورغلاتے رہیں گے پاکستان کے سیاست دانوں نے غریبوں کے لیے آنے والی غیر ملکی امداد کو اپنی تجوریوں میں بند کرکے غیر ملکی بنکوں میں اپنے اثاثے رکھکر خود کشکول لیکر انہی ملکوں کے سربراہان کے دروازے پر دستک دیتے ہیں جنکو ہماری سلامتی اور امن راس نہیں،ایم اے تبسم نے کہا کہ ہر طاغوتی طاقت جو نیکی سے دور کرکے برائی کی طرف مائل کر ے ہر باطل جوحق کے مد مقابل وجود میں موجود ہو جیسے خناس بے شک تیر ا خناس ہی نفس کو سرکشی پہ ابھارتا ہے
کسی بھی نافرمانی غلطی خطا کوتاہی تیرے نفس کا جان من مشیر وزیر ہے ہر برائی پر اکساتا رہتاہے اللہ تعالی نے اگر تمہیں توفیق دی ہے تومستحق مسکین مشکلات کا شکار افراد کی داد رسی کی جائے،جب عوام کوناہی انصاف ملے نہ ہی کھانے پینے اورنہ ہی تحفظ ملے تو وہ بغاوت کرتاہے اورکسی مسیحا کی تلاش میں نکل پڑتاہے یہ ہی قیام پاکستان سے سلسلہ چلا آ رہا ہے ،یہ تب ہی رکے گا، جب احتساب ہوگا۔