فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) اتحاد ٹیکسٹائل T-20لیگ کرکٹ چیلنج کپ 2014ء کے اہم میچز میں جوادکرکٹ کلب چار وکٹ اور کونٹی سٹارنے3رنز سے کامیابی حا صل کر لی گز شتہ رو ز بوہڑاں والی گرائونڈ میں ہونے والے ایونٹ میں پہلا میچ جواد کرکٹ کلب اور چوہدری فقیر محمد میموریل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جواد کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا چوہدری فقیر محمد میموریل کرکٹ کلب نے مقررہ بیس اوور میں 127 رنز بنائے عاصم 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
جواد کرکٹ کلب کی طرف سے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواد کرکٹ کلب نے ہدف 18ویں اوور میں چھ وکٹ کھو کر حاصل کر لیاامین نے شاندار بیٹنگ کی اور 42 رنز بنائے دوسرے میچ میں کونٹی سٹار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سمن آباد جمخانہ کو تین رنز سے ہرا دیاکونٹی سٹار کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 19.1 اوور میں 82 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی بلال 38 رنز بنا سکے جواب میں سمن آباد جم خانہ کی ٹیم 79 رنز پر ڈھیر ہو گئی بلال نے تین وکٹیں حاصل کیں اس موقع پر آرگنائزر ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد جونیئر اور خواجہ متین بٹ بھی موجود تھے