ایک پارٹی نے کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لے کر لندن میں کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ جن لوگوں نے کشمیریوں اور ان کے کاز کے ساتھ غداری کی۔ ان کے خلاف مقدمے درج ہونے چاہیے۔

وزیر اعظم معاملے کی انکوائری کرائیں ۔کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لندن گئے۔

تاہم ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لے کر کشمیرکاز کو نقصان پہچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کشمیرکاز کے ساتھ غداری کی ان کےخلاف مقدمے درج ہونے چاہییں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ مسئلہ کیا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ کیسے چلنا ہے۔