لندن:عمران خان کے بھانجےحسن نیازی ہلڑ بازی کےالزام میں زیرحراست

Hassan Niazi

Hassan Niazi

لندن (جیوڈیسک) عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو ملین مارچ کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ بلاول بھٹو کی ملین مارچ میں شرکت کے لیے ٹریفلگر اسکوائر آمد پر ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔

اور میٹروپولیٹن پولیس نے عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کو کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد بعد رہا کر دیا۔ حسن نیازی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، صرف احتجاج کا حق استعمال کیا تھا۔