حیدرآباد (جیوڈیسک) بلاول بھٹو کے خلاف لندن میں نعرے بازی کے بعد حیدر آباد میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور شہر میں لگے پوسٹرز پھاڑ دیے۔
حیدرآباد میں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیےاور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے لندن میں بلاول بھٹو کے ملین مارچ کو روکنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر مستنصر بلا نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے گل سینٹر پر واقعہ دفتر پر حملہ اور توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ واقعے کے خلاف پی ٹی آئی نے ٹھندی سڑک پر احتجاج کیا۔