ایوارڈ ملنے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، دپیکا پڈوکون

Deepika Pdukun

Deepika Pdukun

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ آپ کی محنت پر آپ کو پھل ملتا ہے‘ اگر آپ اس کو حاصل کر رہے ہو تو مطلب کہ آپ نے بہترین کام کیا ہے۔

گزشتہ سال بھی انھیں ’’چنائی ایکسپریس‘‘ اور’’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘‘ پر ایوارڈ ملا جو ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس سے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔ اداکارہ کی نئی فلم ’’بجراؤ مستانی‘‘ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔