مٹھی : غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی

Mitti

Mitti

مٹھی (جیوڈیسک) مٹھی میں غذائی قلت سے آج بھی مزید ایک نومولود دم توڑ گیا۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث زیرعلاج مزید ایک نومولود بچہ آج صبح دم توڑ گیا۔

رواں ماہ تھرپارکر اور ملحقہ علاقوں سے سول اسپتال علاج کے لئے لائے جانےوالے 21 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی کئی بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔