اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر کو ڈی چوک بنایا جارہا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کریں۔
اگر منظور نہیں کرنے تو انہیں مسترد کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کریں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک جانب استعفے دے رہی ہے تو دوسری جانب ڈمی امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ ملک میں چلنے والی تحریکوں کے پیچھے غیر ملکی لابیاں ہیں۔
پر تشدد رجحانات فروغ پانے کے باعث ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن آئینی تقاضا اور اس کا انعقاد صوبوں کا اختیار ہے۔ صرف الیکشن کمیشن کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں۔