بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضے کیخلاف پاکستان سمیت دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

Kashmir Black Day

Kashmir Black Day

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف آج دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیری عوام دنیا کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائے گی۔

27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے ریاست جموں کشمیر میں فوجیں اتار کر ریاست کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا جس کے خلاف ایل او سی کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

بھارتی فوج نے 1947ء میں آج ہی کے دن تمام بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کیا۔ کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو بھارتی جارحیت اور ناجائز قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ علاقے میں جاری قابض فوج کے مظالم کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔

ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے اس ناجائز قبضے اور اس کے نتیجے میں ایک سال تک جاری رہنے والی جنگ کو روکنے کیلئے اس وقت کے ہندوستانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو خود مسلئہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ میں لیکر گئے تھے۔