این اے 118 مبینہ دھاندلی، ریاض ملک نے گواہ طلب نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد ریاض ملک نے حلقہ این اے 118 کے ریٹرننگ آفیسر کا بیان قلمبند نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے محمد ریاض ملک کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا۔

کہ الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک حلقہ این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت کر رہے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کو بطور گواہ طلب کر کے بیان قلمبند نہیں کیا۔

جو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے جبکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے جا رہے ، لہذا عدالت الیکشن ٹربیونل کو ریٹرننگ آفیسر کو بطور گواہ طلب کر کے بیان قلمبند کرنے کا حکم جاری کرے۔