پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ حکومت نے مقامی کرنسی کو مضبوط کیا ہے۔ اسلام آباد میںدو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے مالیاتی خسارے میں کمی کی ہے۔

کانفرنس سے غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔ سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ معاشی اہداف میں بہتری آئی ہے۔ حکومت توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے کئی منصوبوں پرکام کر رہی ہے۔

ہم نے ایسے اقدامات کیے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کی اکثریت آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔ توقع ہے کہ اس قسم کی سرمایہ کاری کانفرنس مزید ہوں گی۔ پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ ہماری حکومت نے مقامی کرنسی کو مضبوط کیا ہے۔

پاکستان کے یوروبانڈز میں دلچسپی دیکھی گئی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہرکی ہے۔ گزشتہ عشرے میں پاکستان میں عالمی مقابلے پرترقی کی شرح کم رہی۔

ہماری اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدرمستحکم ہوئی۔ روپے کی قدرمیں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے اپنے نجی شعبے کو این ایل جی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ حکومت جلد اوجی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرے گی