کراچی میں کانگو کے مزید 3 کیس سامنے آگئے

Congo

Congo

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کانگو کے مزید 3 کیس سامنے آگئے، متاثرہ مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے۔ متاثرہ افراد جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کراچی میں رواں سال کا نگوسے 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔