طوفان سے ساحلی علاقو ں میں بارش کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ

Hurricane

Hurricane

کراچی (جیوڈیسک) چیف میٹرو لوجسٹ توصیف عالم نے کہا ہے کہ سمندری طوفان نیلوفر کے باعث ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ توصیف عالم کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان عمان کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جیسے طوفان پاکستان کے ساحل کی طرف بڑھے گا تووہ کمزور ہونا شروع ہوگا، طوفان سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ، سندھ کے ساحلی علاقوں کراچی، بدین، کے ٹی بندر، ٹھٹھہ، ننگرپارکر، نوابشاہ، جامشورو میں بارش کا امکان ہے۔

توصیف عالم کا کہنا تھا کہ بھارت میں طوفان کا اثرممبئی،احمدآباد اور گجرات کی طرف ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماہی گیر 28 سے 31 اکتوبر تک سمندرمیں نہ جائیں۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایا کہ آئندہ دو روز تک کراچی میں موسم گرم رہے گا تاہم سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔