تھر میں گندم کی تقسیم میں خرد برد ہوئی: منظور وسان

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (جیوڈیسک) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے تسلیم کیا ہے کہ تھر میں گندم کی تقسیم میں خورد برد ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اِس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں، ہو سکتا ہے۔

کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ آصف زردای نے مجھے مٹھی میں انکوائری کے لئے بھیجا تھا، تاکہ لوگوں کی پریشانی کا جائزہ لوں، انکوائری سے معلوم ہوا کہ صرف 5 لاکھ جانوروں کو ویکسین دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھا چھرو میں زیادہ اموات ہوئی ہیں اور وہاں لوگوں کا خیال نہیں کیا گیا، گندم کی تقسیم میں بھی خورد برد ہوئی ہے، جس میں مقامی انتظامیہ کی غلطیاں زیادہ ہیں، ہوسکتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی غلطی ہو۔انہوں نے کہا کہ میں اِن تمام غلطیوں کی نشاندہی کروں گا اور جتنا بھی بڑا افسر ہو اس کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔