کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ حق پرست قیادت گلیوں اور محلوں کی سطح پر علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے زریعے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے پر یقین رکھتی ہے حق پرست قیادت کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں اور ہم اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے کو شاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس کی گذرگاہوں پر کارپپیٹنگ کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ حق پرست قیادت اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھ کر ادا کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے میں شب روز مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عزاداران حسین کو محرم الحرام میں بلدیاتی سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے تاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا اس موقع پر موجود افسران و ٹھیکدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میںکسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے۔