ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) پنجاب گروپ آف کالجز ہارون آباد کیمپس کے 9سینئر میل اور فی میل لیکچرار نے استعفے دے دئیے ۔طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا والدین سراپا احتجاج ،گزشتہ کئی روز سے پنجاب گروپ آف کالجز ہارون آباد کیمپس کے تمام لیکچرار کا ایکٹنگ پرنسپل اور کالج مالکان کے ساتھ کیے گئے تحریری معاہدوں پر بات چیت چل رہی تھی لیکن مالکان اور ایکٹنگ پرنسپل اور کالج مالکان کے ساتھ کیے گئے تحریری معاہدوں سے انحراف کیا اور سخت گیر موقف اختیار کیا جس کی وجہ سے اساتذہ کی عزت نفس بھی مجروح کیا گیا اورکہا کہ وہ اپنا استعفیٰ دے کر جا سکتے ہیں تمام لیکچراز کو ایڈمنسٹریشن کا یہ رویہ مناسب نہ لگا جس کی وجہ سے 9سینئر لیکچرار جنہوں نے پنجاب کالج کو ضلع بھر میں متعارف کروایا تھا احتجاجا استعفیٰ دے دیا اس سے پہلے بھی ایک دو اساتذہ استعفیٰ دے چکے ہیں جن میں سر فہرست شوکت حیات خان سابقہ پرنسپل پنجاب کالج ہارون آباد ہیں ۔اساتذہ کی عزت اور تقدس کسی بھی قوم کے لیے اہم فریضہ سمجھی جاتی ہے طلبہ و طالبات اور معزز شہریوں کی طرف سے ادارہ ہذا پر زور دیا گیا ہے کہ و ہ اپنے سینئر کوالیفائیڈ اساتذہ کو فوری واپس بلائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں ۔طلباء کے والدین نے چیئر مین کالجز اور ڈائریکٹر ز آف کالجز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کو فی الفور حل کر کے پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔دوسری جانب پنجاب گروپ کالج ہارون آباد کیمپس کے موجوہ پرنسپل جمشید اکبر کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے اساتذہ نے اپنے استعفیٰ کی وجہ اپنی نجی مصروفیات بتائی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) جدہ کے صدر ملک محی الدین اعوان کے بھتیجے اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک عظمت حیات کے صاحبزادے ملک سمیر حیات کے پروقار دعوت ولیمہ کی تقریب میں جنرل (ر) عبدا لقیوم ،ملک نذر حسین ،صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم ،ایم این اے سردار ممتاز ٹمن ،ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ،ایم پی اے مہوش سلطانہ،ایم پی اے زیب النساء اعوان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی دریں اثناء مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صد ر ملک قمر اعوان نے ملک محیی الدین اعوان کو ان کے بھتیجے اور ملک عظمت حیات کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارک باد پیش کی اور نوبیاہتا جوڑے کے درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)بھارت روش بدلے اور کشمیروں کو پھر بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کریں ،کشمیر کشمیروں کا ہے جسے ہر صورت ڈائیلاگ سے نہیں تو چھین کر لے گے ،لندن ملین مارچ نے مودی سرکار کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں انشااللہ ان وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھی آزادی کے مزے لے گے ،ان خیلات کا اظہار راجہ حق نواز جانباز صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر برطانیہ نے لندن ملین مارچ کے اختتام کے بعدمیڈیا کلب (رجسٹرڈ) ہارون آبا د کے صحافیوںسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا راجہ حق نواز نے کہا کہ بھارت کی کٹھ پتلی حکومت کی پاکستان اور آرمی کے خلاف زبان دارزی اور باڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی پر زور مذمت کرتا ہوں ،بھارت پاکستان کو پست کرنے کے خواب دیکھنا چھورڑ دے ، اب حالات بدل گئے ہے ، بھارت نے اگر اب پاکستان کو چھیڑانے کا ارادا کیا تو وہ اس بات کو نہ بھولے کہ یہ جنگ عالمی جنگ کا روپ دھار لیں گی اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی ،میں بھارت پر ایک بات عیاں کرنا چاہتا ہو ں کہ پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی سلاحیت رکھتا ہے،بھارت اس وقت دینا کا سب سے بڑا دہشت گرد قتل ہے ،عالمی طاقتوں کو بھارت کولگام دینی چاہے ،بھارت جو عالمی سطح پر انسانی پامالیوں کا مرتب ہے اپنی روش کو بدلے ،اور کشمیروں کو ایک بار پھر بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کرے ،کشمیر کشمیروں کا ہے ،جسے کوئی نہیں چھین سکتا ،ملین مارچ سے مودی سرکار اب لندن والوں کے پائوں میں پڑ گئی ہے ۔