کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھ کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ، تحصیل کروڑ کے صدر مولٰنا ابو بکر چشتی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ضیاء مہروی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور آپ کے رفقاء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اسلام کو تابندہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمارے لیئے عظیم تر ہے۔ اس مہینہ میں ہمیں ہمت ، جرأت اور بہادری کے ساتھ ساتھ ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے۔ اس مہینہ کی حرمت کو پامال کرنے والے کسی بھی طرح مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں۔
طارق پہاڑ نے کہا کہ جماعت اہل سنت عشرہ شہیدین منا رہی ہے۔ جس میں حضرت عمر فاروق اور حضرت امام حسین پر خصوصی سیمینار منعقد کیئے جائیں گے۔