زبیر خان کا تحریک انصاف حیدرآ باد کے دفتر پر حملہ اور کارکنان پر تشدد کی پر زور مذمت

PTI Office

PTI Office

کراچی : پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر و سابق صوبائی صدر محمد زبیر خان نے حیدر آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہونے والے حملے اور کارکنان پر بے رحمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تحریک انصاف کی پاکستان سمیت سندھ بھر میں عوامی مقبولیت سے خائف عناصر کا اوچھا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے ، حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ زبیر خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 21نومبر کو لاڑکانہ میں ہونے والے جلسہ عام اور چیئرمین عمران خان کا دورہ سندھ سے خائف لوگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور عوام میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو دیکھ کر بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ، اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت تحریک انصاف کے باشعور کارکنان پر دہشت دلا کر دینا چاہتے ہیں ۔ تحریک انصاف کا کارکن سچا اور نڈر ہے اور اپنے قائد کے فرمان پر عمل پیرا ہے وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں ، عوام نے ان کے اصلی چہرے دیکھ لیے ہیں اور انہیں مسترد کردیا ہے اور انشاء اللہ بلیٹ سے نہیں بیلٹ کے ذریعے تبدیلی آئے گی اور ہم بہت جلد نئے پاکستان کی بنیاد عمران خان کی قیادت میں رکھیں گے۔