لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کویت کے صدر اور سیکرٹری اطلاعات برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیخ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کا صبر شکر توکل اور رضائے الہی کائنات کے انسانوں کیلئے علم و عرفان کا مینار ہیں اور ان کی حیات قرآن و سنت کی عملی تفسیر اور قربانی حیات جاودانی ہے۔ محرم الحرام اخوت ، بھائی چارہ ، رواداری اور یک جہتی و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھ کر امن و امان کی مثالی فضا کو یقینی بنانا ہو گا۔اپنے ایک بیان میں غلام حیدر شیخ نے کہا کہ آج پاکستان کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی سمیت جن سنگین خطرات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق پیدا کر کے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنا کر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے اپنے پلیٹ فارم سے بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کریں۔ تخریبی کارروائیاں قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔ پوری قوم مذاہب و مسالک سے بالاتر ہو کر امن و محبت کی فضا کو قائم کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ حضرت امام حسین کا صبر شکر توکل اور رضائے الہی کائنات کے انسانوں کیلئے علم و عرفان کا مینار ہیں اور ان کی حیات قرآن و سنت کی عملی تفسیر اور قربانی حیات جاودانی ہے۔