سفارشیوں نے پاکستان کبڈی کو زوال پذیر کر دیا۔ چوہدری محمد زاہد بٹر

Zahid Butter

Zahid Butter

فیصل آباد : سفارشیوں نے پاکستان کبڈی کو زوال پذیر کر دیا۔ چوہدری محمد زاہد بٹر سلیکشن کمیٹی کے عہداداروں کی انکوائری کروائی جائے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے ملکی ہیروز کو ذاتی پسند ونا پسند کی وجہ سے گھر بٹھا دیا اور تمام سفارشی بھرتیوں کی وجہ سے کبڈی میں ملکی نام کو زوال پذیر کردیا۔چند مخصوص لوگ کبڈی پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ٹارگٹ کرکے ٹیم سے باہر کررہے ہیں۔

حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے کھیلوں کی طرح کبڈی کو بھی زوال کامنہ دیکھنا پڑ رہا تھا۔دنیا کی بہترین ٹیم ہونے کی باوجود چند شرپسندوں کی وجہ سے کبڈی لیگ میں بدترین شکست سلیکشن کمیٹی کے لیے منہ چھپانا مشکل ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار کبڈی کے لیے سپانسر کے طور پر جانے والے چوہدری محمد زاہد بٹر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں پابق کھیلوں کی طرح کبڈی بھی سیاست کی بھنٹ چڑھتی ہوئی نظر آتی ہے۔