چلی : تعلیم سے متعلق نئی قانون سازی پر احتجاج

Protest

Protest

سانتیا گو (جیوڈیسک)لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ہزاروں والدین نے دارالحکومت سانتیاگو میں تعلیم سے متعلق مجوزہ قانون سازی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ہے۔ ان والدین کا دعویٰ ہے کہ نئی قانون سازی کے تحت تقریباً 4000 سرکاری اسکول بند کر دیے جائیں گے۔

چلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ مجوزہ تبدیلیاں اس لیے لائی جا رہی ہیں تاکہ سرکاری خزانے سے چندہ حاصل کرنے والے اسکولوں کو منافع کمانے سے روکا جا سکے۔مظاہرین سب کے لیے مفت و معیاری تعلیم اور ملک میں نجی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ملک کے صدر میشل بایخلیٹ نے تعلیم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے والے اس بل کو کانگریس میں بھیج دیا ہے۔