محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے: سید سرور حسین شاہ

Phalia

Phalia

پھالیہ : محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے اور اس مہینہ میں نفرتوں کے بت توڑ کر امن کی شمعیں روشن کرنا ہر مسلمان کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ ان خیا لات کا اظہار جماعت اہلسنت ضلع منڈی بہاوالدین کے صدر پیر سید سرور حسین شاہ موسوی، ناظم اعلیٰ علامہ محمد حنیف طاہر اور نائب صدر چوہدری ظفر اللہ نمبر دار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام قربانیوں کا مہینہ ہے۔

اس مہینہ میں ہر فرقہ کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر امن ،سلامتی ،بھائی چارے اور اخوت کا درس دینا چاہیے تا کہ نہ صرف ملک سے فرقہ پرستی جیسے موزی مرض کو ختم کیا جائے بلکہ اتحاد اور یگانگت کی عظیم الشان مثال قائم کی جائے حضور نبی کریم ۖنے تمام دنیا کے مذاہب کو امن اور سلامتی کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے تمام مذاہب حضور ۖ کے ارشادات اور فرمودات پر عمل پیرا ہیں۔