کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سمندری طوفان کے پیش نظر ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ساحل کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ساحل کوآج رات سے بند کرنے کے احکامات ملے ہیں، اس لیے ساحل کو آج شام شہریوں کے لیے بند کردیا جائے گا، شہریوں کے لیے ساحل 2روز کے لیے بند رہے گا۔ پولیس نے سی ویو پر کھانے پینے کے تمام پوائنٹ بند کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔