تحریک انصاف نے سیاسی جرگے کو مذاکرات کی بحالی کا مینڈیٹ دیدیا

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سراج الحق کی طرح سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو حالات کچھ اور ہوتے۔ حکومت، سیاسی جرگے کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن سوال یہ ہے کہ حکومت گفت وشنید چاہتی بھی ہے یا نہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے کہتے ہیں کہ حوصلہ کرکے مذاکرات میں پہل کرے۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر آئندہ کا الیکشن بھی متنازع ہوگا۔ اتنے دن گزر گئے، حکومت نے الیکشن ریفارمز پر ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔ حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان اچھی بات ہے۔ اُمید ہے کہ وہ اپنے اعلان پر قائم بھی رہیں گے۔