گجرات کی خبریں27/10/2014

گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کے سلسلہ میں مدرسہ معین الخواتین غوثیہ (رجسٹرڈ) نور پور شرقی میں یکم محرم الحرام سے لے کر بارہ محرم الحرام تک روزانہ بعداز نماز ظہر شہادت امام عالیٰ مقام حضرت امام حسین محفل مسالمہ منعقد ہوا کر یں گی، جس میں پنجاب بھر سے عالمہ اور نعت خواں بعدازحمد ونعت خوانی، قرآن وسنت کے مطابق واقعہ کربلا پر روشنی ڈالیں گی ۔ دس محرم الحرام کے دن مدرسہ کی پرنسپل مس اعجازجعفر فلسفہ شہادت پر خصوصی خطاب کرئیگی ، تمام مکاتب فکر کی خواتین سے درخواست ہے کہ وہ ان پرنور محفلوں میں شرکت فرما کر جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں ، اور ثواب داریں حاصل کریں ، محفل کے آخر میں امام عالیٰ مقام کے حضور صلواة وسلام پیش کیا جائیگا ، اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے شاندار انعقاد پر عالمی مبلغ السلام حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ ، عارف قادری ، نوشاہی بانی وی ورلڈ اسلامک برطانیہ سجادہ نشین دربارنوشاہی نوشہ پور شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اہلیان ڈوگہ شریف بھرپور قافلے کے ساتھ عرس مبارک کی تقریبات میں شامل ہووے ، ان خیالات کااظہار منیر حسین مغل نوشاہی ، تنویر حسین مغل نوشاہی نے کیا انہوں نے کہا کہ الحاج محمد اشفاق نوشاہی حضوصی طور پر برطاینہ سے عرس مبارک میں شرکت کے لیے آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)محکمہ سوشل ویلفیئر کے کلرک شکیل احمد نے اپنے پروموشن پر محکمہ کے آفیسران وملازمین کے اعزاز میں تقریب کا ایک انعقاد کیا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر گجرات ، جہلم کے اضلاع سے آفیسران وملازمین نے شرکت کی ، جن میں ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر گجرات امجد فاروق کلیئر ، ڈسٹرکٹ مینجر صنعت زار محمد ارشد، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرجہلم مشتاق رانجھا ، مینجر صنعت زار کوثر بلال ، اسسٹنٹ مینجر محمد شکیل ، مارکیٹنگ آرگنائز زبیر احمد ، کلرک سہیل احمد ، علی عابد ، ارشد رشید ہاشمی ، محمد آصف ،ظہیر احمد ودیگر شامل تھے ،
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع گجرات کے تمام امام بارگاہوں میں مجالس اعزاء کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، جن میں علماء کرام وذاکرین فصائل ومصائب شہداء کربلا کا ذکر کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی شاندار تقریب کے انعقاد پر عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ ، عارف قادری نوشاہی بانی دی ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ سجادہ نشین دربارہ نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم صاحبزادہ سید محمد احسن شاہ ،شرافت نوشاہی صاحبزادہ سید حسن شاہ ، ازہر نوشاہی ، چوہدری نثار احمد نوشاہی کو مبارکبادپیش کرتے ہیں ، حضرت مولانا قاری عابد حسین کا لس نوشاہی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ہزاروں افراد کی شرکت حضورعالمی مبلغ اسلام کی عقیدت ومحبت اور بہترین تربیت کا عملی ثبوت ہے اللہ تعالیٰ حضرت کا سایہ ہمیشہ قائم ودائم رکھے اور آپ عمر خضر سے نوازے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)منظور حسین وڑائچ صدر حسینیہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ )گجرات چیئرمین مرکزی عزاداداری کونسل ضلع گجرات نے محرم الحرام کے پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آدم سے لے کر خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک ایک لاکھ چوبیس ہزار ابنیاء علہیم السلام نے پیغام الٰہی بطریق احسن لوگوں تک پہنچایا ، مصائب برداشت کیے ، دشمنان خدا کی طرف سے سخت مزاحمت رہی ، لیکن قافلہ توحید نمائندگان خدا کی قیادت میں سوئے منزل رواں دواں رہا ، ابراہیم پر مختلف آزمائشیں آئیں، ان میں پوری کامیابی حاصل کی ، حتیٰ کہ خواب میں جوان بیٹے کی قربانی کا اشارہ ہو اآپ نے بیٹے کے گلے پر چھرلی چلادی ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت بڑے انعام سے نوازا ، نبوت ، خلت کے بعد آپ کو امامت عطافرمائے ، اور امامت کو آپکی صالح اولاد میں رکھ دیا ،رحمت اللعالمین ۖ کے دور مبارک میں دشمنان خدا کی انتہائی کوشش ظلم وستم اور جنگ وجدال کے باوجو د نور توحید پورے خطہ عرب میں چمکنے لگا ، دشمن زیر ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت سے مکمل اجتناب کیا جائے اور اتحاد وحدت کو فروغ دیا جائے ،انتظامیہ سے جائز حد تک تعان کریں ، افواہوں پر کان نہ دھریں ، مرکز سے رابطہ میں رہیں ، اور عزاداری سید الشہداء کو شایان شان طریقے سے منائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم میں غلامان غوث کا عالمی اجتماع سالانہ عرس مبارک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث اعظم کی شاندار تقریب عالم مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر سید معروف حسین شاہ عارف قادری نوشاہی سجادہ نشین دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم بانی دی ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ کی زیر سرپرستی وصدارت ہوئی ، نگرانی جانشین عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی نے فرمائی ، رونق محفل جگر گوشہ عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سید حسن شاہ نوشاہی تھے ، تمام انتظامی امور کے انچارج ناظم مرکزی بزم نوشاہی چوہدری نثاراحمد نوشاہی تھے ، تقریب کا آغاز صبح آٹھ بجے ختم پاک قادریہ نوشاہیہ اور جگر گوشہ عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ سید معین الحسین قوم نوشاہی کے مزار اقدس پر چادر پوشی سے ہوا ، مرکزی جامعہ نوشاہیہ کے صدر سبین علامہ مفتی اصغر علی سیالوی ، علامہ مفتی مسعود احمد تونسوی ، علامہ منور حسین نوشاہی ، علامہ سلیمان لیاقت جلالی کے خطابات کے بعد خطیب کشمیر مفتی وسیم رضا نوشاہی علامہ محمد افضل ضیاء ، علامہ محمد شاہد چشتی کے خطابات نے ماحول کو گرما دیا نامور ثناء خوان حضرات حافظ محدم عبدالقادر نوشاہی برطانیہ ، قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ ڈوگہ نے خصوصی ہدیہ نعت پاک پیش کیا ۔ مہمان خصوصی سجاد نشین دربارنوشاہی ڈوگہ شریف حضر ت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی ، مولانا لیاقت حسین نوشاہی ، مولانا خلفیہ عبدالقیوم الفت نوشاہی ، خلفیہ حافظ محمد بلال نوشاہی تھے ، عالمی شہرت یافتہ علامہ مفتی محمد عنصر القادری خطیب اعظم برطانیہ نے خصوصی خطاب فرمایا ۔شرکاء کے لیے لنگر کا وسیع وعریض انتظام کیا گیا حاضرین کے لیے عمرہ شریف 5ٹکٹ رکھے گئے ، جو قرعہ اندازی کے ذریعہ خوش نصیبوں کو دے گئے ، عرس مبارک میں برطانیہ وپاکستان کے چاروں صوبوں وکشمیر سے معززین نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں 3نومبر 2014ء بروز سوموار بمطابق نو محرم الحرام بعد نمازعشاء ایک عظیم الشان محفل نعت بیاد سید الشہداء حضرت امام حسین برائے ایصال ثواب وبلندی درجات حضرت شہشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ واہلیہ محترم شہشاہ فضل وامت محمدیہ ۖ منعقد ہوگی ۔ عظیم الشان محفل پاک صوفی باصفاصاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی والحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضیلہ کھپیڑانوالہ شریف کی زیر صدارت ہوگی ، محفل پاک اے آر وائے ، کیو ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائیگی ، محفل پاک میں بذریعہ قرعہ اندازی دو خوش نصبیوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے جائینگے ، محفل کی نقابت قاری محمد یونس قادری آف لاہور اور محمد افتخار رضوی آف شاہکوٹ کرینگے ، تلاوت قاری سید صداقت علی لاہور کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک وہند کی عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ قاضی محبوب عالم آوانی کا 32واں اور صاحبزادہ قاضی مظہر الحق آوانی کا 15واں عرس مبارک 29اکتوبر بروز بدھ کو آستانہ عالیہ مہمندہ شریف کے احاطہ میں ہوگا ، محفل کا آغاز ٹھیک صبح 11بجے کیا جائیگا ، عرس کی تقریبات کی صدارت آستانہ عالیہ آوانی شریف ومہمندہ شریف کے سجاد ہ نشین صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کرینگے اور عرس کی تقریبات کی نگرانی آستانہ عالیہ آوان شریف ومہمندہ شریف کے زیب سجادہ نشین حلف الرشید صاحبزادہ منصور الحق آوانی قیادت کرینگے ، عرس کی تقریبات کاآغاز بزرگان دین مہمندہ شریف کے مزازات کو غسل شریف دے کر دیا گیا ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، پیر سید ممتاز الحسن شاہ ، پیر سید زاہد حسین ، پیر سید زاہد صدیق شاہ خصوصی شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برصغیر کی عظیم شخصیت مجاہد تحریک پاکستان پیر سید ولایت حسین شاہ المعروف شہشاہ ولایت کا سالانہ عرس مبارک 31اکتوبر2014ء بروز جمعتہ المبارک صبح 9بجے منعقد ہوگا ، عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیر ملت نارووال کرینگے ۔ اس موقع پر انتظامات کی نگرانی پیر سید رضی العباس شاہ آستانہ عالیہ شہشاہ ولایت کرینگے ۔ عرس مبارک کی تقریبات میں ملک بھر سے ممتاز علماء کرام ومشائخ ازم شرکت کرینگے اور ممتاز ثناء رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں تحریک انصاف کا جلسہ حکومت کے خاتمہ میں اہم کردار ثابت ہوگا ، ضلعی گجرات کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ گجرات تحریک انصاف کا گڑھ ہے ان خیالات کااظہار حلقہ پی پی 114کے سابق ٹکٹ ہولڈر راجہ نعیم نواز نے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف گجرات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی جلسہ کی کامیابی کے بعد دوسری پارٹیوں کے لوگ تحریک انصاف میں دھڑ ادھڑشامل ہورہے ہیں ، جبکہ سید نور الحسن شاہ ، لیاقت بھدر کی تحریک انصاف میں شمولیت پارٹی کے لیے ایک اہم اور شاندار اضافہ ہے ۔ جن کی شمولیت سے ن لیگ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مضافات علاقوں سے گجرات سٹی میں آنیوالی ریت ، مٹی اور اوور لوڈنگ ، پھٹے اور ترپال کے بغیر ٹریکٹر ٹرالیاں کا ماحولیاتی آلودگی سمیت حادثات کا سبب بننے کا اندیشہ ، انتظامیہ نے چپ سادھ کر آنکھیں بند کر لیں ، تفصیلات کے مطابق گجرات کے حوالے سے ٹریکٹر ، ٹرالیوں کے ذریعے لائی جانے والی ریت ، مٹی ، اینٹیں ، ٹرالیوں کے پیچھے پھٹے اور ترپال نہ لگانے سے ریت وغیرہ سڑک پر گرنے سے پیچھے آتی ٹریفک بالخصوص موٹر سائیکل ، سائیکل سواروں کی آنکھوں میں پڑنے سے مسافروں کی آنکھیں بند ہو جانے کے باعث سامنے سے آنے والی ٹریفک پر نظر نہ آنے سے حادثات کا باعث بن سکتے ہیں ، جبکہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے بعض اوقات ٹریکٹر کے اگلے ٹائر اوپر اُٹھ جانے ، ٹریکٹر کی حب ٹوٹنے سے یہ ٹریکٹر ٹرالیاں رات کے اوقات میں ہیڈ لائٹس کے بغیر چلنے کے باعث بھی اُن کے اُلٹنے کا اندیشہ بہت زیادہ ہے ، جبکہ ڈیوٹی پر ٹریفک پولیس اُن کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں ، دِن و رات شٹرنگ کا سامان ٹرانسپورٹیشن کرنے والی ریل کار نما گاڑی جو لائٹ ، بریک نہ ہونے کی بنا پر بھی دِن رات رواں دواں ہے ، عوامی ، سماجی ، رفاہی حلقوں سمیت سے اربابِ اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Ansar ul Qadri Conference

Ansar ul Qadri Conference