کھاریاں کی خبریں27/10/2014

Kharian

Kharian

کھاریاں (جی پی آئی) محرم الحرام کا احترام سب کلمہ گو مسلمان پر لازم ہے امام حسین کو مخصوص گروہ، فرقے کے محسن نہیں بلکہ وہ تو پوری انسانیت بلکہ کائنات کے محسن ہیں امن کمیٹیوں کا قیام صرف محرم میں نہیں بلکہ مستقل طور پر عمل میںلا یاجائے ان خیالات کا اظہار صدر بار چوہدری عارف تھوتھال ایڈووکیٹ نے کیا انہوںنے کہا کہ امن کمیٹیوں میں ان کے لوگوں کو شامل کیا جائے جو کہ عملی طور پر امن کے قیام کیلئے کام کرنے کے اہل ہوں انتظامیہ غیر جانبدارانہ کردا رادا کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر اور زندگی مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے افراد کو کمیٹیوں کا ممبر بنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ضلع گجرات کے نوجوانوں کو چوہدری عابدرضاکے ہوتے ہوئے کسی اور لیڈر کی ضرورت نہیں چوہدری عابدرضا ہی ضلع گجرات کے نوجوانوں کی دھڑکن ہیں ان خیالات کا اظہار نائب صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ضلع گجرات محمد ناصرایوب سیٹھ نے کھاریاں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگو ں کی یہ بھول ہے کہ وہNA107اورPP115میں چوہدری عابدرضاکا مقابلہ کرسکتے ہیں یہ جاگتے میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے ضلع گجرات کے نوجوانوں کے حقیقی اور ہر دلعزیز لیڈر چوہدری عابدرضا کوٹلہ ہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ ن حاجی محمد خان اسلم کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کے سرجن ڈاکٹر اقبال علویٰ نے استعفیٰ واپس لے لیا اور یکم نومبر سے THQکھاریاں میں باقاعد ہ طور پر کام شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا اس موقع پر سینئرصحافی عبدالعزیز گوندل،سینئرصحافی اعجاز مرزا،سینئرصحافی سید تنویرنقوی نے بھی کاوشیں کی تھیں حاجی خان اسلم نے کہا کہ سرجن ڈاکٹر اقبال علوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی وجہ سے لاکھوںلوگوں کے طبی مسائل حل ہورہے ہیں ہمیں بے حد خوشی ہے کہ انہوں نے دوبارہTHQکھاریاں میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ہPP115میںPTIکا اصل لیڈر چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ ہی ہیںجو کہ کارکنوں کا لیڈر ہونے کا عملی مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ثبوت بھی پیش کررہے ہیں جسکا بڑا ثبوت یہ ہے کہ گذشتہ الیکشن میںPTIحلقہPP115کا ٹکٹ بھی چوہدری ناصر چھپر کے پاس تھا اگر کسی کو کوئی شک تھا تو وہ گجرات جلسہ میں چوہدری ناصر کے قافلے کو دیکھا لیتا ایک ہفت روز میں حقائق کے بالکل برعکس لکھا گیا ہے جو کہ زرد اور بلیک میلنگ کی صحافت ہے ان خیالات کا اظہارPTIکھاریاںسٹی کے نائب صدر چوہدری فرحان احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ آج کل الیکٹرانک میڈیا کا دورہ ہے ہر چیز او ر کار کردگی کو چھایا نہیں جاسکتا گجرات جلسہ میں عمران خان کے ساتھ اسٹیج پر چوہدری ناصر چھپر نے ہی حلقہPP115کی نمائندگی کی سب نے مختلف ٹی وی چینلز پر دیکھا اور مقامی اخبارات میں تصاویر دیکھی ناصر چھپر کی قیادت میں نکالی جانیوالی ریلیوں اورقافلوں کی تصاویر بھی پرنٹ ہوچکی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سرکل کھاریاں میںعشرہ محرم کے دوران 332پولیس آفیسران اور اہلکارڈیوٹیاں دے رہے ہیں جن کی نگرانیDSPملک منظور خود کررہے ہیں کل4انسپکٹر،24سب انسپکٹر،30اسسٹنٹ سب انسپکٹر،28ہیڈ کانسٹیبل،240کانسٹیبل اور3لیڈی کانسٹیبل دن رات مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں پر معمو ر ہیں علاوہ پولیس رضا کاروں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں 4تھانوں کے SHOصاحبان ڈیوٹیاں خود چیک کرتے ہیں تا کہ کسی قسم غلفت نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) محرم الحرام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ عزازداروں کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے خصوصاً رات کے اوقات میں جب مجالس شروع ہوتی ہیں یا ختم ہوتی ہیں تو آنے جانے والوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے اس طرح شر پسند عناصر کو بھی گھنائونی کاروئیاں کرنے کا موقع پر مل سکتا ہے اہل تشیع مکتبہ فکر کے عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ عشرہ محرم تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تا کہ ہم بغیر کسی خطرے کے عبادت کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کھاریاں شہر اور گردونواح میں5مقامات پر عشرہ محرم کے دوران رات کے وقت مجاس عزاء منعقد کی جارہی ہیں اور دن کے اوقات میں زنانہ مجلسوں کی تعداد4 ہے جو کہ مختلف دیہاتوں میں ہیں جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر جلوس بھی مختلف دیہاتوں میں نکالے جارہے ہیں ان میں کھاریاں شہر راجہ منزل،دھنی سادات،دھوریہ،پیر جعفر،ابیال،کھاریاں کینٹ امام بارگاہ، جنڈانوالہ،زیدی منزل کھاریاں کینٹ ،ملک پور چوہدو اور دیگر مقامات شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) صدر ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن( رجسٹرڈ)پنڈی ہاشم ڈاکٹر ادریس اعوان نجی دورہ پر گذشتہ روز انگلینڈ سے پاکستان پہنچ گئے ایئر پورٹ پر دوست احباب نے شاندار استقبال کیا پنڈی ہاشم پہنچنے پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ہاشم ویلفیئر ہسپتال پنڈی ہاشم کے عملہ نے بھی پرجوش استقبال کیا ۔یادرہے کہ اس دورہ کے دوران ڈاکٹرادریس ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کریں گے اور ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریںگے۔