بھمبر (جی پی آئی) آزاد کشمیر بھر کی طرح بھمبر میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی جلوس نکالا گیا احتجاجی جلوس احاطہ پرانی کچہری سے شروع ہوا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ڈپٹی کمشنر بھمبر نے سیاسی و سماجی راہنمائوں کے ہمراہ اقوام متحدہ کے مبصر کو یاداشت پیش کی اس سے قبل مختلف سکولوں ، سول سوسائٹی ، تاجروں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے چھوٹے چھوٹے جلوس نکالے گئے جو احاطہ پرانی کچہری میں اکھٹے ہو کر ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئے جس سے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طالب حسین، مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، تاجر راہنما حاجی عبداللہ ، اقبال انقلابی ، سجاد مرزا، جمیل شفیع، زاہد اقبال اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ اور غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے جابرانہ و غاصبانہ قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے کی جانے والی بلا جواز فائرنگ کشمیریوں کو کسی صورت اپنے مقصد سے نہیں روک سکتی آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جسے حاصل کرنے کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جب تک مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم نہیں ہوتا اس وقت تک کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منا کر کشمیری قوم یہ ثابت کرتی ہے کہ کشمیری بھارت کے ریاست جموں و کشمیر پر جبری قبضے کو تسلیم نہیں کرتی27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضہ سیاہ ترین دن ہے اور اس روز سے لیکر آج تک کشمیری غلامی کی زنجیروں میں جھکڑے ہوئے ہیں اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منا کر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے اور جبری تسلط کو تسلیم کرنے سے واضح انکار کرتے ہیں اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ ، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی، سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین ضلعی صدر محمود الحسن ایڈووکیٹ اور مرکزی چیف آرگنائزر مظہر اقبال بٹ نے کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ 68 سال سے کشمیری مادر وطن ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کا ایک بڑا حصہ جس پر بھارتی فوج نے گذشتہ 68 برس سے جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے اپنے تمام مالی اور فوجی وسائل جھونکنے کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تمام تر حربے آزمانے کے باوجود کشمیریوں کے عزم اور حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی انہوں نے کہا کہ خطہ میں مسئلہ کشمیر سے جڑے ممالک اور اقوام کو ایسی پالیساں ترتیب دینا ہونگی جن میں مضبوط لائحہ عمل اور مضبوط کشمیر پالیسی وضع کی جانی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جب کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت نہ دیا جائے گا تب تک خطہ جنوبی ایشیا میں امن کسی صورت نہیں ہو سکتا عالمی اداروں اور عالمی برادری کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل تلاش کرنے میں موثر کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی میں ہونیوالے عظیم الشان جلسہ عام کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جس طرح جرات مندی کے ساتھ مسئلہ کشمیر اپنا موقف پیش کیا ہے اس سے بھارت بوکھلا اٹھا ہے اور اب وہ زیادہ دیر تک کشمیریوں غلام نہیں رکھ سکتا اب کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلاول بھٹو کے کامیاب جلسہ نے مخالفین کے منہ بند کر دئیے ہیں پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی بھر پور نمائندگی کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان و آزاد کشمیر کا مظلوم اور غریب طبقہ فلسفہ بھٹو کے ذریعے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی جلسہ عام میں بلاول بھٹو زرداری نے جس انداز میں کشمیریوں کی حمایت کی اور بھارت کو للکارا ہے اس سے بھارت بوکھلا اٹھا ہے اور اب بلاول کی جرات مند للکار کے بعد بھارت کشمیریوں پر زیادہ دیر تک ظلم نہیں ڈھا سکے گا اور سے بلا آخر مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں اس وقت بلاول بھٹو جیسی نوجوان قیادت کی ضرورت ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عام پاکستانی اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بہت جلد پاکستان کے بحران ختم ہونگے اور ایک بار پھر حقیقی جمہوریت کا قیام عمل میں آئے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) کشمیری67 سالوں سے اپنی بقا اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بیرونی ، جبری اور غاصبانہ تسلط سے نجات کیلئے کشمیری اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جب تک بیرونی تسلط سے آزادی نہیں مل جاتی کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی انسانی حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار کشمیرپریس کلب بھمبر میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی راہنما چوہدری خالد حسین ، ضلعی صدر ڈاکٹر طارق شاکر، پریس کلب بھمبر کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین، چوہدری سلیم ساگر، ملک ذیشان مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر اور 27 اکتوبر کو ریاست جموں و کشمیر پر دونوں ممالک کی افواج نے لشکر کشی کر کے غاصبانہ اور جابرانہ قبضہ کیا اور کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے محروم کرتے ہوئے غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا کشمیر ی ان دونوں کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر جابرانہ قبضے کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو جبری اور بیرونی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کشمیری قوم 67 سالوں سے 22 اکتوبر اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی آ رہی ہے اور اس وقت تک یوم سیاہ کے طور پر مناتی رہے گی جب تک ریاست جموں و کشمیرکے غاصبانہ قبضے کا خاتمہ نہیں ہو جاتاتقریب میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی) خدمت مرکز سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بھمبرمیں 2 دن فری آئی کیمپ کا آغاز ، فری آئی کیمپ میں مریضوںکی آنکھوں کا فری چیک اپ، فری آپریشن اور فری ادویات دی جائینگے تفصیلات کے مطابق بھمبر کی سماجی تنظیم خدمت مرکز سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کمیونٹی ہال بھمبر میں 2 روزہ فری آئی کیمپ کا آغاز ہو گا فری آئی کیمپ میں پاکستان کے مشہور و نامور آئی سرجن صاحبزادہ الحاج حافظ محمد فرح حفیظ المعروف میاں صاحب کدھر شریف مریضوں کا چیک اپ اور آپریشن کرینگے فری آئی کیمپ میں فری چیک اپ ، فری آپریشن اور فری ادویات دی جائینگی فری آئی کیمپ کے پہلے روز 200 سے زائد مریضوں نے اپنی آنکھیں چیک کروائیں جبکہ درجنوں مریضوں کے کل آنکھوں کا آپریشن ہو گا۔