اعتزاز احسن کا بیان بھی تحقیر آمیز اور متعصبانہ ہے: ایم کیو ایم

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چودھری اعتزاز احسن نے آج حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ اعتزاز احسن کے بیان سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بیان سے تمام پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی۔ خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دیا تھا۔ اعتزاز احسن کا بیان بھی تحقیر آمیز اور متعصبانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا بیان بھی ہماری دل آزاری کے برابر ہے۔ اعتزاز احسن نے جو باتیں کیں وہ غیر اخلاقی ہیں۔

لگتا ہے کہ خورشید شاہ نے اعتزاز احسن کو اپنا وکیل صفائی مقرر کر دیا ہے۔ ان کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خورشید شاہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انھیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔