لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی ملازمت میں ایک سال کی توسیع

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

جن ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ان میں جسٹس محمود احمد بھٹی، جسٹس ارشد محمود تبسم، جسٹس محمد طارق عباسی، جسٹس چودھری محمد مسعود جہانگیر، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس ایم سہیل اقبال بھٹی شامل ہیں۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی ہے۔

دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس ناصر الملک کی بیرون ملک موجودگی کے عرصہ کے دوران ان کے بعد سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی بحیثیت قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر اس تقرری کی منظوری دی۔ چیف جسٹس ناصر الملک ایک وفد کے ہمراہ 31 اکتوبر 2014ء سے تک کوریا کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں۔

صدر ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے اگلے سینئر ترین دستیاب جج کو قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لینے کا بھی اختیار دیا ہے۔