غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئی

Gateway Exchange

Gateway Exchange

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی ٹی اے کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور میں چھاپے مار کر 3 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لیں اور 2 ملزمان اکرم اور رضوان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جبکہ ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون کی سمیں اور دیگر جدید تکنیکی آلات بر آمد کر لئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خان میو نے چھاپہ مارے۔