فیصل آباد (جیوڈیسک) کارروائی گزشتہ ہفتے کی گئی، 2985 کلو چھوٹا وبڑا مضر صحت گوشت تلف کیا گیا ضلعی محکمہ لائیو سٹاک نے گزشتہ ہفتے کے دوران غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 قصابوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 24 مقدمات درج، 14 کے چالان عدالت بھجوانے کے علاوہ 2985 کلو چھوٹا وبڑا گوشت قبضے میں لیکر تلف کیا۔
ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی نے ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی مذبحہ خانوں پر چھاپہ مارا تو وہاں بیمار اور لاغر جانور ذبح کئے جا رہے تھے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔