یمن: دو قبائل کے درمیان تصادم، ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے قیفا اور ہوتی قبیلے کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

یمنی صدر منصور ہادی نے ہوتی قبیلے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کیساتھ تعلقات کا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب قیفا قبیلے پر القاعدہ کیساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں حکومت کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے۔