کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ بھر کے تمام زونوں کے سندھی بولنے والے ذمہ داروں کاایک اجلاس آج شام 4 بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراوٴنڈ عزیزآباد میں ہوگا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس سے الطاف حسین موجودہ صورتحال کی روشنی میں اہم خطاب کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ بھرسے ذمہ داروں کی کراچی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اجلاس کے انعقادکے سلسلے میں لال قلعہ گراوٴنڈ میں تیاریاں جاری ہیں۔