شہر میں نصب خطرناک سائن بورڈ ،ممکنہ طوفان اور تیز ہوا میں انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق، شہری اداروں کا غیر قانونی اقدام اعلی حکام خاموش

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کے سنیئر ڈائریکٹر اختر شیخ نے شہر قائد کو سائن بورڈ کے جنگل میں تبدیل کردیا بھاری رشوت کے عیوض شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں سائن بورڈ ،ہائی مارک اور پائی لون نصب کردیئے گئے جس کی وجہ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے محکمہ لوکل ٹیکس کے افسران صرف اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس کو اُجاڑ کر سائن بورڈ ،ہائی مارک او ر پائلون لگا نے کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ لوکل ٹیکس کے سنیئر ڈائریکٹر اختر شیخ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے۔

آئے دن افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ بھی کررہے ہیں گزشتہ روز بغیر ٹرانسفر پوسٹنگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی پوسٹ پر نسیم کو غیر قانونی طور پر تعینات کردیا ہے اختر شیخ محکمہ لوکل ٹیکس میں اپنے غیر قانونی احکامات نہ ماننے والوں کو کھڈے لائن لگا دیتے ہیں اور اپنے مانے احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لئے تمام تر قانون کو بالائے طاق رکھ کر شہر کی تباہی اور بربادی کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،شہر میں غیر قانونی طور پر سائن بورڈ لگانے کا سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہے گزشتہ روز محکمہ لوکل ٹیکس نے ٹیپو سلطان روڈ جو کہ آکشن زون میں شامل ہے اس پر بغیر آکشن کے سائیڈز بھاری رشوت حاصل کرکے لگادی صرف یہی نہیں بلکہ کراچی کے پوش علاقوں جن میں کلفٹن پر معروف شاپنگ سینٹر ہائپر اسٹار پر 2دیوقامت ہائی مارک ،خیابان رومی میں 3 ہائی مارک ،خیابان اقبال میں 3ہائی مارک لگا کر کروڑوں روپے ماہانہ رشوت وصول کئے گئے جس کی وجہ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور کے ایم سی مالی بحران کے تلے دبی جارہی ہے۔

اگر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والے ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کردیا جائے تو کے ایم سی کو مالی بحران سے نکالا جاسکتا ہے سول سوسائٹی نے شہر بھر میں درختوں اور گرین بیلٹس کو اُجاڑ کر سائن بورڈ لگا نے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہر سے ہریالی کا خاتمہ کیا جارہا ہے سول سوسائٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،وزیر بلدیات شرجیل میمن ،کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے جان لیوا سائن بورڈ کا فوری خاتمہ کرا ئیں اور شہر کو سائن بورڈ کا جنگل بننے سے بچائیں۔